2017 ء میں چاند اور سورج کے ساتھ کیا ہوگا؟

4  دسمبر‬‮  2016

چنیوٹ (آن لائن) سال 2017 میں دنیا بھر میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔2017 میں دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2017 میں دنیا بھر میں کل چار سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ان میں سال کا پہلا چاند گرہن 11 فروری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 33 منٹ پر لگے گا اور مکمل سورج گرہن 5 بجکر 40 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 7بجکر 50 منٹ پر ہو گا .یہ گرہن برج اسدکے 22 درجہ ہ پر لگے گا۔
یہ سورج گرہن یورپ۔جنوبی افریقہ،امریکہ،برطانیہ،برازیل ،روس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ یو اے ای کے ممالک میں بھی دیکھا جا ئے گا۔سال رواں کا پہلاسورج گرہن26 فروری برج حوت کے 8 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجکر 12 منٹ پر ہو گا۔
مکمل گرہن شام 7 بجکر55منٹ پر ہوگا اور یہ رات10 بجکر 32 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔یہ گرہن پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،عرب امارات،ارجنٹائن،جنابی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ دنیا اور اور ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
سال رواں کا دوسرا چاند گرہن 7 اگست کو لگے گا۔یہ گرہن برج دلو کے 15 درجہ پر لگے گا ۔جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر46منٹ پر ہو گا مکمل گرہن 11 بجکر 20 منٹ پر جبکہ اختتام 1 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہنپاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،عرب امارات،انڈونیشاء،روس،جنوبی کوریا،آسٹریلیا،جاپان،ایران ،عراق اور دیگر ممالک میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
یہ چاند گرہن تمام ایشائی ممالک میں دیکھا جا ئے گا اور اس کے گہرے اثرات مرتب ہو ں گے۔اس کے علاوہ یہ گرہم جنوبی افریقہ اور اس سے ملحقہ ممالک کے سمندر میں بھی نظر آئے گا۔جبکہ سال رواں کا آخری اور چوتھا سورج گرہن 21 اگست کو برج اسد کے28 درجہ پر لگے گا۔اس سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر ہو گا۔
مکمل گرہن 11 بجکر 26 منٹ اور اسکا اختتام 2 رات بجکر 07 منٹ پر ہو گا ۔یہ گرہن امریکہ،یورپ،کینڈا،ارجنٹائن،برازیل میں دیکھا جائے گا۔پاکستان اور ایشائی ممالک میں دن کی روشنی ہو نے کی وجہ سے یہ سال کا آخری گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔
پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال کے سورج گرہن اور چاند گرہن پاکستان میں زیادہ دیکھائی دیں گے اس کے اثرات ملک میں پڑیں گے اور ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں پوری دنیا میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو ں گی۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…