مریم نواز کے بعد نواز شریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل

26  اپریل‬‮  2024

لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کے دلوں کو جیتنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔اس کی نئی مثال سوشل میڈیا پر وائرل مریم نواز کی پولیس یونیفارم میں موجودہ تصویریں ہیں۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی کہ پولیس پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار ہیں۔

مریم نواز شریف کی اس تقریب سے لی گئی متعدد خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر مریم نواز کا ان کے والد میاں محمد نواز شریف سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔مریم نواز کی وردی میں تصویر کے ساتھ نواز شریف کی ایک تصویر ایڈٹ کی گئی ہے جس میں نواز شریف بھی پولیس یونیفارم میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب فیس بک پر بھی نواز شریف کی پولیس کے یونیفارم میں تصویر وائرل ہے جس سے متعلق وینٹیج پاکستان نامی پیج کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کی یہ تصویر 1980 کی دہائی کی ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف جنرل غلام گیلانی کے ساتھ سول ڈیفنس کی وردی میں ملبوس کھڑے ہیں۔کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف 1980کی دہائی میں سول ڈیفنس لاہور میں تھے، بعد میں انہوں نے نائب تحصیلدار کے عہدے کے لیے گورنر پنجاب جنرل غلام گیلانی کو درخواست دی تھی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…