عید پر ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان

24  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں ہفتہ سے موسلادھار بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا جس سے 30 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق عید پر بھی موسم خوش گوار رہنے کی توقع ہے، صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اتوار سے30 جون کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور سرگودھا میں بارش ہو سکتی ہے۔حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 29 جون کیدوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔موسلادھار بارشوں سے 26 اور 27 جون کو لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 27 جون کو ڈی جی خان میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ ہے، مسافر اور سیاح حضرات ناخوشگوار صورتِ حال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔حکام کے مطابق کسان حضرات برساتی موسم کی مطابقت سے زرعی معاملات ترتیب دیں، آندھی، شدید بارشوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، شہری ہنگامی صورتِ حال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کریں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…