بجٹ میں نوجوانوں کے لئے بھی بڑا اعلان

9  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے جبکہ یوتھ سکلز پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں۔جمعہ کو بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہمارے ملک کے نوجوان حکومت کی خاص توجہ کے متقاضی ہیں کیونکہ آج کے نوجوان ہی اس ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، وہ قومی ترقی اور خوشحالی میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

اس لئے تجویز ہے کہ آئندہ تین برس تک کسی نوجوان یا نوجوانوں پر مشتمل اے او پی کی طرف سے شروع کئے جانے والے کاروبار سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد تک کمی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ رعایت انفرادی یا اے او پی کی صورت میں 20 لاکھ روپے تک اور کمپنی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک ہوگی،اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضرورت ہے کہ کاروبار کے مالک کی عمر 30 سال تک ہو اور یہ کاروبار یکم جولائی 2023 یا اس کے بعد شروع کیا جائے،

اس سے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور نئے بزنس آئیڈیاز رکھنے والے بزنس لیڈرز سامنے آ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے چھوٹے قرضوں کے حصول کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے رعایتی ریٹ پر قرضہ جات کی فراہمی کے لئے 10ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ سکلز پروگرام کے تحت نوجوانوں کو خصوصی تربیت دینے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…