اللہ عمران خان کو ہدایت دے غریب کے پاس کھانے کو نہیں جیل بھرو تحریک میں کیوں جائیگا،فیصل واوڈا

8  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اس وقت وہ صورتحال نہیں کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو بہت مقبول تھے لیکن انہیں گرفتار کر کے پھانسی دیدی گئی، غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ جیل بھرو تحریک میں کیوں جائے گا۔

جیل بھرنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا، یہ کیا روایت بنادی گئی ہے جو جیل میں جائے گا بڑا لیڈر بن جائے گا، عمران خان گالم گلوچ، لڑائی، جیلوں کے علاوہ کوئی مثبت کام کریں، عمران خان گندے لوگوں کو سائڈ کر کے پارٹی کے اچھے لوگوں کو سامنے لائیں، میں ہواؤں کے خلاف عمران خان کیلئے ہی کھڑا ہوا ہوں، میں نے جو باتیں کیں وہ ٹھیک نکلیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عمران خا ن کے بنا کچھ نہیں ہے، عمران خان ہی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی ہی عمران خان ہے، عمران خان کو بار بار کہتا ہوں ان کیلئے مصیبتیں قریبی لوگوں کی وجہ سے کھڑی ہوئیں، عمران خان ان لوگوں کے غلط مشوروں پر اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارہے ہیں۔عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے پیغام سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہر طرف دستک دی جارہی ہے، اتنی دستکیں دی جارہی ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، یوں سمجھ لیں گھنٹی کی تاریں کاٹ کر ڈائریکٹ کردی گئی ہے، عمران خان ایک اچھے انسان اور لیڈر ہیں اللہ انہیں ہدایت دے، عمران خان کبھی اداروں کے خلاف نہیں تھے آج ایسے ایسے کام کروارہے ہیں یقین نہیں آتا، سانپ کے بچے پارٹی کے مخلص لوگوں کو عمران خان کے قریب نہیں آنے دیتے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…