اینٹی کرپشن کا راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف بڑا کریک ڈائون

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)محکمہ مال ، صحت اور پولیس کے 6 رشوت خور افسران کوہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے گئے۔راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا گیا۔ نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں اینٹی کرپشن نے ٹریپ ریڈ کیا جہاں پر برن یونٹ کے سکیورٹی انچارج محمد اعجاز

فدا کو 20 ہزار رشوت لیتے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے طابق ملزم اعجاز فدا نے مدعی محمد نعیم سے شفٹ تبدیل کرنے کے عوض 20 ہزار رشوت لی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے تھانہ حافظ آباد سٹی کے محرر جاوید آفتاب کو 10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا ۔محرر جاوید اقبال سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی میں 77 لاکھ سے زائد کی خرد برد میں ملوث ملزم سعد انور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سعد انور نے محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے ادویات کی خریداری کا جعلی ریکارڈ تیار کیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ نمبر 25/2018 میں ملوث سعید پٹواری کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سعید پٹواری کو ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گجر خان سے خالد محمود پٹواری کو 30 ہزار رشوت لیتے گرفتار کرلیا۔ خالد پٹواری کو جعلی انتقال درج کرکے رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب چیچہ وطنی سے ٹی ایم اے کے ٹیوب ویل آپریٹر عبدالشکور کو40 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…