پی ڈی ایم اپنے ’’شو‘‘ اور ’’کاز‘‘ دونوں میں ناکام ہوچکی ہے،حافظ حسین احمدکی تہلکہ خیز باتیں

15  اپریل‬‮  2021

کوئٹہ / کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما اور سینئر پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے ’’شو‘‘ اور ’’کاز‘‘ دونوں میں ناکام ہوچکی ہے، ’’شو‘‘ اور ’’کاز‘‘ کی ناکامی کا اصل ’’شوکاز‘‘ تو نمائشی سربراہ کودے دینا چاہئے تھا لیکن انہوں نے یہ ملبہ صرف پیپلز پارٹی اور اے این پی کے سر

ڈال کر خود اتحاد پر کلہاڑی چلا دی۔جمعرات کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تو پی ڈی ایم میں سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو دھکا دیکر نکال دیا گیا ہے لہذا بقیہ جماعتوں کو اپنے استعفے اور لانگ مارچ کے پروگرام کو آگے بڑھانا ہوگا اگربقیہ جماعتیں لانگ مارچ کو استعفوں سے نتھی کرنے کی سازش نہ کرتی تو وہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہتے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو نکلنے کی سازش سے پہلے میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے تھا کہ انہوں نے مستقبل قریب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خفیہ منصوبے کی تکمیل کے لیے پی ڈی ایم کو دو لخت کردیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ پاکستان کے بیانیہ کے سامنے آنے شہباز شریف کی رہائی اور مسلم لیگ ن لندن کے بیانیہ کو لندن تک محدود کرنے کی بات کی تھی جو حمزہ اور شہباز شریف کی رہائی کے بعد مستقبل کی نئی سیاسی صف بندی کو ظاہر کرتا ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا ’’شو‘‘ پہلے ہی ناکام ہوچکا تھا پھر جعلی اسمبلیوں سے سینٹ اور ضمنی الیکشن لڑ کر پی ڈی ایم کے ’’کاز‘‘ کو نقصان پہنچایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…