پی ٹی آئی کے تین اراکین اسمبلی اغوا ہو گئے ، حیران کن دعوی

1  مارچ‬‮  2021

کراچی (آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت پر 3 ارکان اسمبلی کے اغوا کا الزام عائد کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے، اگر کسی کو نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی، صورتحال سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے،

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔سینیٹ کے پچھلے الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔ اب جو ضمیر بیچے گا کم سے کم اس کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج آصف زرداری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ہمارے اراکین کو فون کرکے دھمکایا جارہا ہے۔ ہم نے پولیس کو بھی اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔ہمارے ایک رکن اسمبلی کریم بخش گبول کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ میں کریم بخش گبول پر یقین ہے وہ اپنی وفاداری نہیں بیچ سکتا۔اس وقت صوبہ سندھ میں صورتحال بہت خراب ہے۔ ہمیں خطرہ ہے اگر کسی کو نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی۔ایم پی ایز کی آخری لوکیشن الگ الگ علاقوں کی آرہی ہے۔ لاپتا ایم پی ایز کے اہلخانہ بھی پریشان ہیں، ہمارے ایم پی اے راجا اظہر اور دیگر کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے تین اراکین اسمبلی کے اغوا کیے جانے کا الزام اس وقت عائد کیا گیا ہے کہ جب سینیٹ انتخابات میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…