مفتی کفایت اللہ کے خلاف آ رٹیکل 6 کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ، گرفتاری کیلئے دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا

16  جنوری‬‮  2021

پشاور(آن لائن)فوج کے خلاف تقریر کرنے پر جے یو آئی کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے دائرہ کار قبائلی اضلاع تک وسیع کردیا ہے مفتی کفایت اللہ کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب ، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی حکومتوں سے

بھی رابطہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی گرفتاری کے لئے قبائلی اضلاع تک توسیع کردی گئی ہے قبائلی اضلاع، پاک افغان طورخم بارڈر، ائیر پورٹس سمیت مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے مدد کی جائے ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ان کا نام ممکنہ طور پر ای سی ایل فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمے کے اندراج کی منظوری بھی دی گئی ہے مفتی کفایت اللہ کی تصویروں سمیت تمام تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کی گئی ہے۔دوسری جانب جمعیت علمااسلام صوبہ سندھ کے جنرل مولاناراشد محمود سومرونے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کی مذہبی میراث ہے،قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر قرض اور فرض ہے،اسرائیل نامنظور ملین مارچ کے ذریعے اہل پاکستان کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کوبھائی چارے اور یکجہتی کا عظیم پیغام دیا جائے گا،وہ جے یو آئی ضلع جنوبی کے تنظیمی دورے کے موقع پر جامعہ دارالفیوض جونامسجد لیاری میں علماکنونشن اور بسم اللہ مسجد شریں جناح کالونی میں ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے،ان مواقع پرمولانا عبد الکریم عابد،مولانا امین اللہ،مولانا نصیر الدین سواتی،مفتی حسن لانگاہ، قاری

نورالامین،مولانا حسین احمد،قاری محمد شعیب،مولانا نصیر اللہ،عبیداللہ شاہ،مولاناعبداللہ بلوچ،قاری الطاف الرحمن رحمانی،ڈاکٹرمذمبرخان،قاری نورالرحمن صدیقی،مفتی اقبال بلوچ،مفتی محمد داد،سید عمران شاہ،عبدالوحید سولنگی،مولاناعبدالرحمن سمیت ضلعی وپی ایس کے تمام عہدیداران موجودتھے، مولاناراشد محمود سومرونے ضلع

جنوبی میں واقع بڑے دینی جامعات جامعہ نعمانیہ لیاری،جامعہ محمودیہ میراں ناکہ،جامعہ اسلامیہ کلفٹن،جامعہ سعیدیہ زمزمہ اورجامعہ قرطبہ شریں جناح کالونی کا دورہ کیا،مہتممین مدارس،اساتذہ اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں،انہیں اسرائیل نامنظور ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی جسے علمائے کرام نے قبول کیا،مدارس آمد پر

قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جامعہ نعمانیہ لیاری میں معروف علمی وروحانی شخصیت مولانا محمد یوسف افشانی سے خصوصی ملاقات کی،مولانا محمد یوسف افشانی نے جے یو آئی رہنماں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،اس سے قبل جمعیت علما اسلام ضلع جنوبی کے امیروجامعہ محمودیہ لیاری کے مہتمم شیخ الحدیث

مولانانورالحق نے صوبائی قائدین کو خوش آمدید کہا اور ضلع جنوبی کی تیاریوں سے آگاہ کیا،جس پرصوبائی قائدین نے اطمینان کا اظہارکیا، مولاناراشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے پاکستانی حکمرانوں میں اتنی جرات

نہیں کہ وہ اقوام عالم کے سامنے ڈٹ کر فلسطین کے مسئلے کو اٹھائیں، یہ نام نہاد حکمران خود اسرائیلی ذہنیت کے مالک ہیں،عالمی ضابطوں کو پامال کرکے معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بنانے والا اسرائیل دنیا کے اربوں انسانوں کیلئے قابل نفرت بن چکا ہے، اسرائیل تسلیم کرنے کی مذموم مہم کٹھ پتلی حکمرانوں کی منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے جسے اسلامیان پاکستان ناکام بنادیں گے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…