شرمیلا فاروقی کی اپنے شوہر ہشام ریاض شیخ کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیاپر وائرل

15  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشام ریاض شیخ کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشام ریاض شیخ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں شرمیلا فاروقی خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے انسٹا اسٹوری میں شیئر کی جانے والی تصویر میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے۔یہ تصویر شرمیلا فاروقی کی دوست کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھی جو حال ہی میں منعقد ہوئی تھی۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں موسمِ سرما پسند نہیں ہے۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اورویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔شرمیلا فاروقی کی اس دلکش تصویر میں انہوں نے مرون رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جوکہ ویلوٹ یعنی شنیل کا لگ رہا ہے۔تصویر میں شرمیلا فاروقی بیحد حسین لگ رہی ہیں اور پی پی رہنما کی جیولری ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔شرمیلا فاروقی نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں سردیوں کا موسم پسند نہیں ہے اور اس موسم میں انہیں تیار ہوکر گھر سے باہر جانا بھی بالکل اچھا نہیں لگتا کیونکہ باہر ٹھنڈ بہت ہوتی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ مگر جب آپ کے کسی قریبی دوست کی شادی ہو تو پھر آپ کو اس موسم میں بھی تیار ہوکر باہر لازمی جانا ہوتا ہے۔شرمیلا فاروقی کی اس دلکش تصویر کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ انہوں نے پی پی رہنما کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…