جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ میں کرپشن کے بادشاہ ہیں ایوارڈ دیا جائے، حیران کن دعویٰ

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ(این این آئی)پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کراچی سے ٹھٹھہ کے علاقے مکلی پہچے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما سمیر میر شیخ پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے صدر ارسلان بروہی  ایڈوکیٹ ہوش محمد ۔ امیر دین جوکھیو عامر ابڑو  جاوید درس اور دیگر شامل تھے۔حلیم عادل شیخ نے اسکول ٹیچر فہیم احمد کے انتقال پر ورثا سے ناریجو گوٹھ میں تعزیت کرنے کے بعد

حقائق معلوم کئے۔دادو کے بئنک میں بے نامی اکائونٹ نکلے کی وجہ اسکول ٹیچر کو تحقیقات کے لئے نیب کی جانب سے نوٹس ملے تھے۔ذہنی پریشانی کے باعث ٹھٹھہ کے اسکول ٹیچر فہیم حسین انتقال کر گئے تھے 2014 میں فہیم احمد کے والد بھی اسی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔فہیم احمد کی والدہ حینفا، اور بھائی کے نام پر 36 کروڑ روپے جعلی اکائونٹ بنا کر ان متاثرین کے اکائونٹ میں رکھے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت میں چور بیٹھے ہیں تین کھرب روپے سے زائد پنشن کی مد میں کرپشن ہوئی۔ مراد علی شاہ کو ایوارڈ دیا جائے تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی گئی ہے، سندھ کی عوام کے اربوں روپے جعلی کھاتے بنا کر ھڑپ کئے جاتے ہیں۔ مراد علی شاہ کے فرنٹ مین سلیم باجاری، مراد ڈاوچ نے ایسے اکائونٹ بنوا کر کرپشن کی۔جنہوں نے 84 جعلی اکائونٹ بنا کر کرپشن کی گئی ہے، یہ غریب اسکول ٹیچر کے پاس کچھ نہیں ان کو پتا ہی نہیں تھا کروڑوں روپے ان کے اکائونٹ میں منتقل کئے گئے۔اگر یہ لوگ جرم میں شامل ہوتے تو آج پانچ لاکھ کے گھر میں نہ رہتے نہ ان کی بھائی سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتے۔؟ سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ کے وزراء تبدیل ہونگے لیکن وزیر اعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا جائیگا۔مراد علی شاہ سندھ کی تاریخ کرپٹ وزیر اعلیٰ ہے۔ 13 سالوں سے سندھ کے فنانس کی کنجی مراد علی شاہ کے پاس ہے، یہ خاندان بے گناھ ہیں ان کا کیس ہم لڑیں گے مکمل انصاف دلوائیں گے، تین روز قبل سندھ کا وزیر تعلیم کہا ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں،

یہ لوگ ان بند اسکولوں کے نام پر اربوں روپے نکال کر بلاول ہائوس پر پہنچاتے ہیں۔یہ وزراء بلاول کی ای ٹی ایم مشینیں ہیں کرپشن کے پئسے گننے کی مشینیں لگائی گئیں ہیں۔سندھ کی تعلیم، صحت، روڈ، سمیت ہر محکمے کا پئسا زرداری گروپ کے اکائونٹ میں جاتا ہے، سندھ کے جعلی اکائونٹ اسکینڈل میں غریبوں کو پھنسایا جاتا ہے۔سندھ میں رکشے والے پاپڑ والے غریبوں کے نام پر اکائونٹ بنا کر

کرپشن کی جاتی ہے۔سندھ میں عوام کو نہ دوائیاں ملتی ہیں نہ ایمبولنس ملتی ہے ساری پئسے ان جعلی اکائونٹ میں جاتی ہے۔اب بھی یہ لوگ کہتے ہیں سندھ میں کرپشن نہیں ہے عوام کا سارا پئسا لوٹ کر بھی ان کو شرم نہیں آتی۔ان کرپٹ حکمرانوں کو نہیں چھوڑیں گے یہ پی ڈی ایم والے چاہتے ہیں کرپشن کو نہ چھیڑا جائے۔عمران خان ان کو نہیں چھوڑیں گے نہ این آر او ملے گا نہ کرپشن سے بچ سکتے ہیں۔

ہم ان غریبوں کا ساتھ نہین چھوڑ سکتے ہیں ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف سندھ میں احتجاج کریں گے۔کوئٹہ شہداء دھرنے میں پی ڈی ایم کا دھرنا بنانے یہ کرپٹ ٹولا پہنچا تھا۔لیکن تدفین میں پی ڈی ایم کا کوئی لیڈر شامل نہیں ہوا۔ان کرپٹ لوگوں نے لاشوں پر سیاست کی ہزارہ برادری سے کوئی ہمدردی نہیں تھی۔وزیر اعظم عمران خان وہاں گئے سب مطالبات مانیں ہیں۔شہداء کے جنازروں میں جاتے ہوئے ان کی

ٹانگیں کانپتی تھی۔سندھ کی عوام کو کہتا سندھ میں کرپشن پر کھڑے ہوجائیں ان کا راستہ روک کریں۔ان متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے اور نوکریاں بھی دلوائیں گے، پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے پی ڈی ایم کرپٹ لوگوں کا ٹولا ہے، پ پ نے استعفوں کی بات کرنے کے بعد نیا نعرہ دیا مرسوں مرسوں استئفے نہ ڈیسوں، پی ڈی ایم پاپا ڈیڈی مولانا بچائو کی تحریک ہے ان میں سے کوئی بھی اپنی کرپشن سے نہیں بچ سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…