تمام لوگ جیل جائیں گے کوئی نہیں بچے گا، چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات دائرکرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا

6  جون‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا جس میں چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات دائر کا فیصلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اتوار کو اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا جس میں شوگر انکوائری رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیے گئے افراد کے خلاف ایکشن کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا بھی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چینی انکوائری رپورٹ میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی منظوری دی جائیگی۔واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شوگر انکوائری رپورٹ میں تمام لوگ جیل جائیں گے کوئی نہیں بچے گا۔یاد رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تحقیقاتی رپورٹ کا فورنزک کرنے کے لیے بننے والے چھ رکنی تحقیقاتی کمیشن نے حتمی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی، اومنی گروپ اور مخدوم خسرو بختیار کے بھائی عمرشہریار چینی بحران کو ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔واضح رہے کہ ملک میں پیدا ہونے چینی بحران کے باعث شوگر انکوائری کمیشن 10 مارچ کو تشکیل دیا گیا۔ شوگر کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا۔ شوگر کمیشن ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں 6 رکنی ممبران پر مشتمل تھا۔ کمیشن میں ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس، ڈپٹی ڈی جی آئی بی احمد کمال، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ای سی پی بلال رسول، جوائنٹ ڈائرکٹر سٹیٹ بینک ماجد حسین چوہدری اور ڈی جی ایف بی آر انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر بشیر اللہ خان بھی شامل تھے۔انکوائری کمیشن نے 63 دنوں میں رپورٹ تیار کی۔ اس دوران 220 مختلف افراد سے پوچھ گچھ کی۔

رپورٹ میں جے ڈی ڈبلیو شوگر مل۔ خسرو بختیار۔ سلمان شہباز کی شوگر ملز سمیت 10 شوگر ملز کا آڈٹ کیا گیا۔ رپورٹ میں 600 ارب روپے سے زائد مالیت کے بے نامی کاروبار کا آڈٹ کیا گیا۔ فرانزک آڈٹ کے دوران کمیشن نے اسد عمر، خرم دستگیر اور شاہد خاقان عباسی کے بیانات ریکارڈ کیے۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار اور رزاق داؤد بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ وزیراعلی سندھ طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ شوگرملز کسانوں کو امدادی قیمت سے کم قیمت دیتی ہیں اور کسانوں کو گنے کیوزن میں 15 فیصد سے زیادہ کٹوتی کی جاتی ہے۔

کچی پرچی اور کمیشن ایجنٹ کے ذریعے کم قیمت پر کسانوں سیگنا خریدا جاتا ہے اور اس کی لاگت زیادہ دکھائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا کہ 2019 میں گنا 140 روپے سے بھی کم میں خریدا گیا اور شوگر ملیں 15 سے 30 فیصد تک مقدار کم کرکے کسانوں کو نقصان پہنچاتی رہیں جب کہ چینی کی قیمتوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔2018-2017 میں شوگر ملز نے چینی کی فی کلو لاگت 51 روپے رکھی جب کہ اس عرصے میں فی کلو لاگت38 روپے تھی۔ 2019-2018 میں اصل لاگت میں ساڑھے 12 روپے فی کلو کا فرق پایا گیاجب کہ 20-2019 میں چینی کی فی کلو لاگت میں 16 روپے کا فرق پایا گیا۔کسانوں کے ساتھ مل مالکان اَن آفیشل بینکنگ بھی کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی کی کمپنی میں ڈبل رپورٹنگ ثابت ہوئی، 2018۔2017 میں انہوں نے ایک اعشاریہ تین ارب روپے اضافی کمائے جب کہ19۔2018 میں انہوں نے 78 کروڑ روپے اضافی کمائے۔فورنزک آڈٹ میں شارٹ لسٹ کی گءِی ملز میں پہلی مل الائنس ہے جو آر وائی کے گروپ کی ملکیت ہے، آر وائی کیگروپ میں مونس الٰہی کے 34 فیصد شیئرز ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے اومنی گروپ کے فائدے کے لیے سبسڈی دی. سندھ حکومت نے 9.3 ارب روپے کی سبسڈی دی، کمیشن نے لکھ دیا ہے کہ اومنی گروپ کو فائدہ دینے کے لیے سبسڈی دی گئی، 20-2019 میں وفاق نے کوئی سبسڈی نہیں دی، 2018میں شاہد خاقان عباسی کے دور میں سبسڈی دی گئی۔رپورٹ میں تجاویز دی گئیں کہ ریکوری کی رقم گنے کے متاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔کمیشن نے چینی بحران کا ذمہ دار ریگولیٹرز کو قرار دیا ہے، جن کی غفلت کے باعث چینی بحران پیدا ہوا اور قیمت بڑھی، کمیشن نے کیسز نیب، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے کی سفارش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…