اسلام آباد(این این آئی)ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے ٹویٹ پر فواد چوہدری کا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے دعویٰ کیا کورونا سے صحتیاب مریض ہر دس دن بعد بلڈ پلازمہ ڈونیٹ کر سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈی سی اسلام آباد نے کہا پلازمہ لگنے کے بعد کورونا مریض کے بچنے کے
اسی فیصد چانس بڑھ جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ریسرچ نہیں ہے، حکومتی آفیشلز کو ایسی آبزرویشن دیتے ہوئے بہت محتاط رہنا چاہیے،وزارت سائنس میں ہمارے پاس انٹرنیشنل اور لوکل ریسرچ کا ٹریک موجود ہے،ایسے دعوئوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔