آزاد کشمیر میں اسمارٹ لاک ڈائون سخت ہوگیا، بلاضرورت گھر سے نکلنے پرسخت سزا

3  جون‬‮  2020

مظفر آباد (این این آئی)حکومت آزاد کشمیر نے بدھ سے اسمارٹ لاک ڈائون سخت کردیا ، بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر500 روپے جرمانہ ہوگا، 12 سال سے کم اور 8سال سے زائد عمر کے افراد کے گھرو ں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، ایس او پی کی خلاف ورزی پر تاجروں ،

دکانداروں، ہوٹل مالکان کو بھی جرمانے بھرنے ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ صحت کے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پرتاجروں پر5سے15 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائیگا، ماسک نہ پہننے والے خریدار کو تاجر کوئی چیز فروخت نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر درمیانی درجے کے ہوٹلوں کو15 ہزار اور فور اسٹار ہوٹلوں پر ایک لاکھ تک جرمانہ دینا ہوگا۔نجی کمپنیوں، تعمیراتی کمپنیوں اور بینکوں پرایس اوپی کی خلاف ورزی پر5 لاکھ تک کے جرمانے کیے جائیں گے، نوٹی فکیشن میں تعلیمی ادارے، مزارات ، عوامی اجتماعات،کھیل کے میدان، سینما ہال، بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بدستوربند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آزادکشمیرمیں سیاحوں پرپابندی بدستور برقرار رہے گی تاہم مساجد،امام بارگاہوں میں ایس او پی کیتحت عبادت کی اجازت ہو گی۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…