نیب نے میر شکیل الرحمان کو غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس کی تحقیقات میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو طلب کر لیا، طلبی کا نوٹس لندن بھجوا دیا گیا

  جمعہ‬‮ 27 مارچ‬‮ 2020  |  20:29

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس کی تحقیقات میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو 31مارچ کوطلبی کا نوٹس لندن بھجوادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طلبی کا نوٹس 17 اے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس لندن کے ایڈریسپر بھجوایا گیا ہے۔نوٹس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو 31 مارچ صبح گیارہ بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نیب کی جانب سے اس سے قبل نواز


شریف کو 20مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم خود نواز شریف اور نہ ان کا کوئی نمائندہ نیب کے روبرو پیش ہوا۔


موضوعات: