جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنما کے ڈیرے پر چھاپہ، ڈیرے سے بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد، پولیس پر جوابی حملہ کر دیا گیا

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) تھا نہ رضا آباد کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما طارق گجرکے ڈیرے پر چھاپہ، ڈیرے موجود افراد نے پولیس پارٹی حملہ کردیا۔اہلکاروں کو گالیاں،تھپڑ اور فائرنگ کردی، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی،

ملزم طارق گجر اسلحہ سمیت گرفتار،شراب کی بوتلیں بھی برآمد،آن لائن کے مطابق محلہ رضاآباد گلی نمبر 13میں پی ٹی آئی کے ایم این اے خرم شہزاد اور ایم پی اے خیال کاسترو کے قریب ساتھی شہباز گجر اور طارق گجر نے وائٹ ہاؤس کے نام پر ایک ڈیرہ قائم رکھا ہے جس پر خرم شہزاد،خیال کاسترو اور پارٹی کی مرکزی قیادت تصویر وں اویزاں کررکھیں اور طارق گجر کو مقا می ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین نامزدکیا ہے گزشتہ رات پی ایس ایل میچز پر جواء کی اطلاع پر تھانہ رضاآباد کی پولیس نے چھاپہ مار تو ڈیرے پر موجود افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور اہلکاروں کو گالیاں دینا شروع کر دی ایک نامعلوم شخص نے پسٹیل سے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور پولیس اہلکاروں تھپڑ بھی مار ے گئے جھگڑے کی اطلاع ملنے تھانہ رضاآباد،تھانہ غلام محمد آباد اور تھانہ گلبرک سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی صورتحال کنٹرول کرتے ہوئے ملزم طارق گجر کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ بتایا ہے کہ طارق گجر کے ڈیرے ایک عرصہ سے جواء ہورہا تھا اس سے میں مقامی پولیس کوپہلے ہی سے اطلاع تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…