وزیراعظم عمران خان کو بغاوت کا خوف ، قریبی ساتھی ان کیساتھ کونسی گیم کھیل رہے ہیں ؟ پاکستانی معروف شخصیت کے تہلکہ خیز انکشافات

19  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو ساتھیوں کی بغاوت کا خوف ، شدید پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے قریبی دوستوں کی رپورٹ دی گئی جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ ان کے کچھ

قریبی ساتھی ان کیساتھ ڈبل گیم کھیل رہے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے عمرہ کے دوران مقامِ ابراہیم کے سامنے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے گھر دوبارہ آنے کا موقع دیا۔وہ تین ماہ تک جرمنی میں زیر علاج رہے اور ایک ماہ آئی سی یو میں رہے لوگوں نے ان کی بیماری کے متعلق بہت سی افواہیں پھیلائیں، لوگ بڑی تعداد میں دور دراز علاقوں سے ان سے ملنے آتے تھے، 80 فیصد لوگوں کو مجھ سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی اور ان میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہیں وہ جانتے تک نہیں تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کے باہر مجھے احساس ہوا کہ لوگ مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور ان لوگوں کی دعائوں سے مجھے مشکل وقت سے نکالا اور صحت یاب کیا، میںنے حرم پاک میں پاکستان کی سالمیت اور ان لوگوں کیلئے دعا کی جنہوں نے ان سے دعا کا کہا تھا، اللہ تعالیٰ ان کی نیک خواہشات کو پورا کرے، میں نے حرم پاک میں عمران خان کے لئے بھی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے عمرہ روانگی سے قبل بھی ایک سوال پر کہا تھا کہ میں عمران خان کیلئے دعا کروں گا اور واپس آ کر انہیں مشورہ بھی دوں گا۔انہوں نے یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے آج انہیں

اس منصب تک پہنچایا ہے لیکن وہ سیاسی ہیرا پھیری نہیں سیکھے، بعض لوگ کسی کے صحیح اور نیک مشورے کو بھی مخالفت کے زمرے میں پیش کر دیتے ہیں۔چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ جہاں تک عمران خان کو مشورہ دینے کی بات ہے تو میں انہیں ذاتی طور پر مشورہ دینا چاہوں گا کہ اگر آپ تین باتوں پر عمل پیرا ہوں تو اللہ تعالیٰ آپ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرے گا۔انہوں نے عمران خان کومشورہ دیا کہ

وہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں اور اپنے اردگرد منافقین کی نشاندہی کریں اور انہیں اپنے نزدیک نہ آنے دیں، مزید یہ کہ اپنے اندر میں یعنی خودپسندی نہ آنے دیں۔انہوں نے ماضی میں بھی نوازشریف کو یہی مشورہ دیا تھا جبکہ نوازشریف نے اس کے برعکس کیا، اتفاق کی بات یہ ہے کہ اُس وقت نوازشریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک

اور سوال پر کہا کہ انہوں نے پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ طالبان کا لفظ مدرسے کے طالب علم سے جوڑ کر استعمال نہ کریں۔ایسے بیان دینے سے مدرسے کا ہر طالب علم آپ کو اپنا دشمن سمجھے گا، چھ ما ہ تک انہوں نے میری بات مان کر طالبان کی جگہ ایکسٹریمسٹ (Extremist) کا لفظ استعمال کیا بعد میں پھر طالبان کہنا شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نیک نیتی کے ساتھ سب کو مشورہ دیتا ہوں کسی نے مان لیا کسی نے نہیں یہ اس کی مرضی، سب اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ملک و قوم کی خاطر سوچیں گے تو کامیاب رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…