بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں ! جو گرجتے ہیں و ہ برستے نہیں ،پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ باہر نکال دیں گے،دو ٹوک پیغام پہنچا دیا گیا

28  جنوری‬‮  2020

ننکانہ صاحب(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں جو گرجتے ہیں و ہ برستے نہیں سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہیں،ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پاکستان کی طرف سے دیکھنے والی ہر میلی آنکھ باہر نکال دیں گے،کارکنا ن پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں

پاکستان کو پر امن،ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔ منگل کو ننکانہ صاحب میں مختلف میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برادری کا انعقاد کیا گیا ۔ منگل کو وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں جو گرجتے ہیں و ہ برستے نہیں سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پاکستان کی طرف سے دیکھنے والی ہر میلی آنکھ باہر نکال دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کارکنا ن پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موثر حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی حالات تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔انہوںنے کہاکہ مفاد پرست عناصر کی طرف سے ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو بروقت حکومتی اقدامات کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو پر امن،ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کا سفر جاری رکھیں گے ‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…