افواج پاکستان تجھے سلام ، پاک فوج کاایسا کارنامہ کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

  جمعہ‬‮ 24 جنوری‬‮ 2020  |  12:07

قلات( آن لائن )فرنٹیئر کور قلات 111 ونگ قلات اسکاوٹ کی جانب سے حالیہ بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین میں امدادی راشن تقسیم کی گئی۔قلات کے علاقے کپوتو ،نیچارہ، حسن لالو، زاوہ سمیت دیگر دیہی علاقے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بارش اور برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند اور ان علاقوں کارابطہ قلات سے منقطع ہواتھا جس کی وجہ سے ان متاثرہ علاقوں میں خوراک ادویات کی شدید قلت تھی برفباریکی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا تھا بارش اور برفباری کی وجہ سے متعدد کچے مکانات منہدم اور دیواریں


گہرگئیں تھیں۔ ایف سی قلات 111ونگ قلات اسکاوٹ کے ٹیم نے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اور ان علاقوں میں خوراک اور راشن تقسیم کئے اس موقع پر متاثرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں ایف سی قلات 111ونگ قلات اسکاوٹ نے ہمارا ساتھ مدد کرکے عوام کے دل جیت لئے۔ جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔

موضوعات: