اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے حکومت نے حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کو سرپرائز دیدیا

22  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کااجلاس کل سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتار اراکین اسمبلی حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آٹے کے بحران اور مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے باعث اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان ہے ۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے

پر پنجاب اسمبلی کے 30 اراکین کی رکنیت بحال کر دی ہے ۔گوشوارے جمع کرانے والے اراکین میں یڈپٹی سیپکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری ،بلال یاسین ،سہیل شوکت ،چودھری خوش اختر سبحانی، رانا محمد افضل،قیصر اقبال ،تیمور لالی،نذیر احمد خان،ملک غلام قاسم ہنجرہ، محمد عون حمید ،سردار اویس دریشک، رابعہ احمد بٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے متعدد اراکین کی رکنیت تاحال معطل ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…