جیل حکام اور صوبائی حکومتوں کی غفلت کی نشاندہی، ہائی کورٹ نے جیلوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ کو تشویشناک قرار دیدیا، تحریری فیصلہ جاری

20  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ شیریں مزاری کمیشن کی جیلوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ تشویشناک ہے،

پاکستانی جیلوں میں قیدیوں کی زندگی اور عزت نفس کو شدید خطرات ہیں۔حکم نامے میں کہاگیاکہ قیدیوں کی بڑی تعداد کا جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونا پریشان کن ہے، رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک رکھا جاتا ہے۔ عدالت نے کہاکہ جیلوں میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں،رپورٹ میں جیل حکام اور صوبائی حکومتوں کی غفلت کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ عدالت نے کہاکہ قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کمیشن صوبائی چیف سیکرٹریز سے جلد از جلد ملاقات کرے، جیلوں میں قیدیوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے جلد ازجلد سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے،بیمار قیدیوں کے علاج کے لئے وفاقی سیکرٹری صحت کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے کمیشن رپورٹ ارسال کردی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیدیوں کی حالت زار پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس کر دیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 فروری کو اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…