اسلام آباد پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ، شراب کہاں کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا، ابتدائی تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات

18  جنوری‬‮  2020

اسلام آ باد (این این آئی) تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر ایک ملزم گرفتارکرلیاجبکہ بھاری مقدار میں شراب، خا لی بو تلیں، سٹکرز اور دیگر اشیا ء برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ شراب اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں سپلائی کی جاتی تھی۔مزید تفتیش جا ری ہے۔

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سیدنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے ڈی ایس پی سردار غلام مصطفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او کھنہ مرزا محمدگلفراز معہ ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے بر ما ٹا ؤن میں دیسی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ما ر کر ملزم سلیم مسیح کوگرفتارکر کے بھاری مقدار میں شراب، خا لی بو تلیں، سٹکر زاور دیگر اشیا ء برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ شراب اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں سپلائی کی جاتی تھی مزید تفتیش جا ری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کا رکر دگی کوسراہا ہے، انہو ں نے تما م پولیس افسران کوہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ شراب اورمنشیا ت فروشوں کے خلا ف سخت کا رروائی کی جا ئے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…