یکم فروری سے پاکستان نے افغانستان اور بھارت سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ، اب کیا کام نہیں ہو سکے گا ؟ انتبا ہ جاری کر دیا

10  جنوری‬‮  2020

کراچی( آن لائن ) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان سے بھارت کے لیے جانے والے تمام برآمدی کنٹینرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ڈائریکٹرجنرل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سرفراز احمد وڑائچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یکم فروری سے افغانستان کا بھارت کے لیے ایکسپورٹ کارگو بغیر کنٹینرز کی نقل وحمل کی اجازت نہیں ہوگی صرف تازہ پھل و سبزیاں بغیر کنٹینر کی ترسیل کی اجازت ہے،

اس کے علاوہ خشک میوہ جات اور خراب نہ ہونے والی خوردنی اشیاء  میں شامل ڈرائی فروٹ، مصالحہ جات اور طبی جڑی بوٹیاں برآمد ہوں گی۔سرفراز وڑائچ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا پاکستان کے راستے جانے والا برآمدی مال بندرگاہ اور واہگہ بارڈر کے ذریعے جاتا ہے، افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آٹو پارٹس اور سگریٹ کی تجارت کی اجازت نہیں ہے، افغانستان سیبھارت کے لیے برآمدی کنٹینرز پر ڈیوائس چسپاں ہوں گے اور بھارت جانے والے تمام برآمدی کنٹینرزکی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے بتایا کہ 19- 2018 میں پاکستان کے راستے افغانستان سے بھارت کو 38 ارب روپے کا برآمدی کارگو ترسیل ہوئی، اور اس دوران پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان کو 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا مال گیا، جب کہ افغانستان سے بھارت کو پاکستان کے راستے سالانہ 1 لاکھ 20 ہزار کنٹینرز کی ترسیل ہوتی ہے۔سرفرازاحمد کے مطابق پاکستان کے ذریعے افغانستان کی 30 فیصد ٹرانزٹ ہوتی ہے جب کہ افغانستان کا 40 فیصد مال ایران کے راستے ترسیل ہوتا تھا تاہم ایران کی موجودہ صورتحال ہر پاکستان سے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…