منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ثبوت کی بات کرنے والوں کے پاس ثبوت نہیں، مارچ میں موجودہ حکومت گھر روانہ ہو جائے گی، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما، قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف جدو جہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارچ میں موجودہ حکومت گھر روانہ ہوجائے گی۔ملک جب بھی بحران کا شکار ہوتا ہے پیپلز پارٹی کو کمان دی جاتی ہے۔ ثبوت کی بات کرنے والوں کے پاس ثبوت نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان قائرہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکومت کے خلاف جدو جہد کنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آنے والے مارچ میں موجودہ حکومت گھر روانہ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی کوئی بحران آیا تو پیپلز پارٹی کو کمان دی گئی۔ آج بھی پاکستان بحران کا شکار ہے جس کیلئے تمام اکائیاں ملکر اس کا حل نکالیں کیونکہ موجودہ گالم گلوچ کی حکومت ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتی۔ ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چھ ماہ سے آصف علی زرداری جیل میں ہیں اور کوئی ٹرائل نہیں ہوا کیونکہ ثبوت کی بات کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے یہاں تک کہ ہمارا کیس سندھ کا ہے لیکن اس کو اسلام آباد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی ڈیل سے تعلق ہے نہ کسی طرح کی ڈیل کرتے ہیں اور گورنر راج کی دھمکیاں بہت دے چکے ہیں لیکن موجودہ حکومت میں ہمت نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے نے بتایا کہ اس سال بے نظیر بھٹو کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ کررہے ہیں۔ بدھ کے روز لاہور کے پنجاب کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر وکلاء کے حملہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسپتال پر حملہ افسوس ناک ہے اور کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں وکلاء اکٹھے ہوئے اور حکومت سو ررہی تھی اسلئے اس حکومت کو جاناچاہیے اور کسی منتخب شخص کو آناچاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…