حکومت کااہم سرکاری ادارے کے ملازمین کو کل ماہوار تنخواہ اور 4 ماہ کا 25 فیصد اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ، ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

7  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے بلدیہ شرقی و بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو ماہوار تنخواہ اور 4 ماہ کا اضافی 25 فیصد الاؤنس پیر 9 دسمبر  سے ادا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آصف اکرام نے منظوری دے دی۔ اب پے آرڈر کے سلسلے میں آڈٹ کے عمل کے بعد ادائیگیاں شروع کردی جائیں گی۔ ایم ڈی سے منظوری کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ نے الائنس کی قیادت سے وعدے کے مطابق 25 فیصد اضافی الاؤنس کی ادائیگی کردی ہے جبکہ ملازمین نے بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر سے بہترین بنانے میں اپنا کردار ادا کردیا ہے اور اتوار کو چھٹی والے روز بھی کام کرکے دکھایا۔ اس کے باوجود ماہوار تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی جس پر بعض شرپسند عناصر ن ملازمین کی حاضریوں پر جاکر منفی پروپیگنڈہ کیا اور سولڈ ویسٹ کے بعض سازشی افسران کی حمایت کرکے صفائی ستھرائی کے نظام کو خراب کرنے کی سازش کی جسے الائنس کی قیادت اور کارکنوں نے ناکام بنادیا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم کام کرکے معاوضے کی بات کرتے ہیں۔ قانونی مراعات کی بات کرتے ہیں غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کرنا اور بلیک میلنگ کرنا ہمارا شیوہ نہیں ہے۔ انہوں نے سولڈ ویسٹ کے ان سازشی افسران کو خبردار کیا ہے کہ وہ سازشوں سے باز آجائیں اور شہرکی بہتری کیلئے کام کریں۔ بصورت دیگر انہیں سولڈ ویسٹ سے فارغ کرنے کیلئے تحریک چلائی جائے گی اور شرپسند عناصر کو  خبردار کیا ہے کہ  وہ منفی پروپیگنڈے سے باز آجائیں ورنہ ان کا ادارے میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ کو سازشی عناصر سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…