پاکستان نے کرتارپور یاترا کیلئے دس ہزار ویزے، دس روز قبل فہرستوں کے تبادلہ،بیس ڈالر فیس اورپاسپورٹ کی شرط ختم کر نے سمیت متعدد سہولیات کااعلان  کردیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کرتارپور یاترا کیلئے دس ہزار ویزے، دس روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور بیس ڈالر فیس اورپاسپورٹ کی شرط ایک سال تک ختم کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور میں بابا گرونانک کی زیارت کے لیے بھارت سے پاکستان آنے والے یاتری اسی روز واپس اپنے ملک چلے جائیں گے،پاکستان کرتار پور راہداری کے حوالے سے کسی قسم کی منفی سوچ کا سامنا کرنا نہیں چاہتا،

پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیا جس کا افتتاح 9 نومبر کو کردیا جائیگا،کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف اور صرف آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش ہے،ایران کے معاملے میں مفاہمت کا عمل جاری ہے،امید ہے مثبت نتائج ملیں گے،ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے کوششیں جاری ہیں امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کے 550ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت پاکستان نے کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے۔انہوکں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری نے پاکستان کی جانب سے سکھ زائرین کے لیے اعلان کردہ رعایتوں کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے لیے اعلان کردہ ان تمام مراعات کے بارے میں بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کرتار پور میں بابا گرونانک کی زیارت کے لیے بھارت سے پاکستان آنے والے یاتری اسی روز واپس اپنے ملک چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت یاتریوں کی متوقع تعداد 5 ہزار ہے، امید ہے کہ اسے سے زیادہ تعداد میں زائرین اذئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانوں نے بھی ہزاروں سکھوں کو گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے ہیں

یوں جاری کردہ ویزوں کی تعدد 10 ہزار ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی شرکت کے لیے نوجوت سندھو کو ویزا جاری کردیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرتار پور راہداری کے حوالے سے کسی قسم کی منفی سوچ کا سامنا کرنا نہیں چاہتا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت مذہبی سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سے عام طرز کی سیاحت کو بھی فائدہ پہنچے گا، حکومت مستقبل میں اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے کے پر عزم ہے۔

کرتار پور راہداری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان نے خصوصی طور پر کرتارپور آنے والے یاتریوں کیلئے پیکج تشکیل دیا ہے جس میں سکھ زائرین کے لیے ایک سال کے لیے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی گئی ہیخپاکستان آنے والے زائرین کی فہرست 10 روز قبل فراہم کرنے اور 20 ڈالر کی سروس فیس میں 9 تا 12 نومبر تک کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیا

جس کا افتتاح 9 نومبر کو کردیا جائے گا۔بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وادی میں اب بھی بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،98 روز گزرنے کے باجود مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا گیا۔انہوں نے امریکی سب کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف اور صرف آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش ہے اور پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت پوری طرح ہندو توا نظریہ پر عمل پیرا ہے۔افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ کابل میں سفارتخانے کے عملے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتکاروں کی گاڑیوں کو سڑکوں پر روک کر ہراساں کیا جاتا ہے جس پر پاکستانی حکومت نے اس معاملے پر افغان حکومت سے احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی بہتر بنائے۔

سعودی عرب اور ایران کے معاملات میں پائی جانے والی کشیدگی کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایران کے معاملے میں مفاہمت کا عمل جاری ہے اور امید ظاہر کی کہ مثبت نتائج ملیں گے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے کوششیں جاری ہیں امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔ یمن میں جاری تنازع کے حل کے لیے سعودی عرب اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں موجود تناؤ اور کشیدگی میں کمی آئے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغان حکومت سے سفارتی اہلکاروں کو ہراساں کر نے کے معاملہ پر کابل اور اسلام آباد میں احتجاج کیا ہے،افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لئے کام ہو رہا ہے،ترک صدر جلد پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…