پاک فوج کیخلاف تقریر مولانا فضل الرحمان کو بھاری پڑ گئی، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

21  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاک فوج کیخلاف تقریر پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کرر ی گئی۔ پیر کو ایک شہری شاہجہان خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

وفاق کو بذریعہ وزیراعظم عمران خان فریق بنایا گیا ہے۔استدعا کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی مولانا فضل الرحمان کا مارچ روکنے کے بارے میں آج بروز (منگل) کو درخواست کی سماعت کریں گے.۔درخواست مقامی وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایاگیا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمن عام انتخابات ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ حکومت کو آئین کے تحت پانچ سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کو تحلیل کرناآئین کہ خلاف ورزی ہو گی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے کا حکم دیا جائے۔  پاک فوج کیخلاف تقریر پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کرر ی گئی۔ پیر کو ایک شہری شاہجہان خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…