بینکوں کی سرمایہ کاری غیرمعمولی سطح 70 کھرب 94 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی،نئے ریکارڈ قائم،سٹیٹ بینک کی رپورٹ

15  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(آن لائن) بنیادی طور پر بینکنگ شعبے کے زیراثر سرکاری کاغذات (بانڈز) میں سرمایہ کاری نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 100 کھرب روپے سے تجاوز کرگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے حالیہ رپورٹ میں ظاہر ہوتا ہے کہ اگست کے اختتام تک سرکاری کاغذات میں کارپوریٹ سیکٹر سمیت بینکس اور نان بینکس کی سرمایہ کاری 100 کھرب 30 ارب روپے تک پہنچ گئی،

اس سرمایہ کاریوں میں بڑا حصہ قلیل مدتی کاغذات کے طور پر سامنے آیا۔بینکوں کی سرمایہ کاری غیرمعمولی سطح 70 کھرب 94 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی جو خطرے سے پاک آلات میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے لیے سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور کل سرمایہ کاری کی 77.1 فیصد کی عکاسی کرتی ہے۔اسی طرح دیگر سرمایہ کاری انشورنس کمپنیز، فنڈز اور کارپوریٹ سیکٹر سمیت نان بینکوں سے آئی اور اس کی مالیت 20 کھرب 36 ارب 10 کروڑ روپے رہی۔علاوہ ازیں عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ کہا تھا کہ پالیسی ریٹس میں حالیہ اضافے کی وجہ سے مضبوط قلیل مدتی ڈیپازٹ موبلائزیشن کو سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا گیا۔بینکنگ شعبے کی حکمت عملی طویل مدتی آلات یعنی پاکستان سرمایہ کاری بونڈز (پی آئی بیز) سے تبدیل ہوکر قلیل مدتی ٹریژری بلز ہوگئی۔بینکوں نے 31 اگست تک قلیل مدتی ٹی بلز میں 55 کھرب 89 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی، مزید برآں 31 اگست کے بعد ہونے والی نیلامی میں ٹی بلوں میں سرمایہ کاری کا جاری رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اعلی شرح سود کے باعث بینکوں نے سرکاری کاغذات میں لیکویڈیٹی کو ترجیح دی۔ٹی بلز کا بینکوں کا شیئر کل سرمایہ کاری کا 87.2 فیصد رہا جبکہ نان بینکس کی یہ شرح 12.8 فیصد یا 820 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…