بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پارٹی فیصلے کا اعلان صدر شہبازشریف کریں گے‘(ن) لیگ نے نوازشریف اور کیپٹن (ر)محمد صفدر سے متعلق خبروں کی تردید کردی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اورنہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارٹی کی سی ای سی سے متعلق چلنے والی خبریں بھی من گھڑت، بے بنیاد اور افواہ سازوں کی کارستانی ہے۔نوازشریف اور شہبازشریف سے منسوب کردہ من گھڑت خبریں کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں،پارٹی اجلاس کی تمام کارروائی کو مسخ کیا گیا اور شہباز شریف کی گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا۔پارٹی اجلاسوں میں قائدین اور رہنماؤں کی رائے، نقطہ نظر اور خیالات امانت ہوتے ہیں جن کا مقصد درست حقائق اور فیصلوں تک پہنچنا ہوتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا  کہ پہلے بھی درخواست کی تھی کہ پارٹی موقف کی ذمہ داری ترجمان کو تفویض کی گئی ہے،قیاس آرائیوں کا مقصد شرانگیزی ہے، عوام اور پارٹی کارکنان افواہ سازوں سے ہوشیار رہیں۔پہلے ہی بتاچکے ہیں قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی میں پارٹی فیصلے کا اعلان صدر شہبازشریف کریں گے۔پارٹی کو نقصان پہنچانے کی یہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کا پارٹی صدر شہبازشریف نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر مسلسل کوشش کررہے ہیں کہ پارٹی میں دراڑ ڈالی جائے لیکن  یہ سازش ہمیشہ کی طرح ناکام ونامراد رہے گی،ایسی افواہ طرازیاں سازشی ذہنیت کی عکاسی ہے۔ مریم اورنگزیب نے سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے بارے میں کمیٹی کی تشکیل کی میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اورنہ ہی واقعات کا سیاق وسباق درست اور سچائی پر مبنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…