’’اس شخص نے پوری قوم کو رسوا کردیا،سارے قتل اسی کے کہنے پر کئے‘‘ قتل کی وارداتوں کی سنچری کرنیوالے ٹارگٹ کلر کے دوران تفتیش اہم انکشافات،سب کچھ اگل دیا

10  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)قتل کی وارداتوں کی سنچری کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالسلام نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں، ملزم نے 100سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے، میں نے بیشتر قتل کی وارداتیں اورنگی ٹائون میں کیں۔

پولیس اہلکار اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق ای زون پولیس کے ہاتھوں گرفتارایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلرعبدالسلام نے اعترافی بیان دے دیاہے۔ملزم نے دوران تفتیش 111 افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے، جن میں 2 فوجی، ایک نیوی کا جوان، 8 پولیس اہلکار، پیپلزپارٹی کے 4، ن لیگ کا 1 اور ایم کیو ایم حقیقی کے 14 کارکنان، مخبری کے شبہے میں 57، بھتہ کی رقم نہ دینے پر 7، لسانی بنیادوں پر 11 اور 5 خواتین کا قتل بھی شامل ہیں۔ملزم نے بتایا کہ سارے قتل بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر کئے تھے۔بانی ایم کیو ایم نے پوری قوم کو رسوا کر دیاہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم 12 مئی 2007 کا مرکزی ملزم ہے، جس نے اپنے دیگر ساتھیوں ندیم ماربل، خالد صدیق، زبیر برگر، نہال اور دیگر کے ساتھ گرومندر چوک پر نجی ٹی وی کے دفتر پر فائرنگ کی اور بعد ازاں نمائش چورنگی پر بھی فائرنگ کی جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔۔پولیس کے مطابق ملزم 1998 سے 2004 تک جیل میں تھا، جس کے بعد پیرول پر رہا ہوا، دوسری بار 2014 میں گرفتار ہوا تاہم ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ روپوش ہوگیا تھا۔

ملزم کو تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے، ملزم قتل اور پولیس مقابلوں کے 6 مقدمات میں اشتہاری ہے جبکہ اس کیخلاف ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 111 مقدمات درج ہیں۔ ملزم عبدالسلام نے بتایا کہ میری ٹیم میں ندیم کے علاوہ 11 لڑکے شامل تھے 4 مارے گئے باقی پکٹرے گئے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ 5لڑکیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ ملزم نے بتایا کہ عباسی شہید اسپتال میں نوکری کرتا ہوں جہاں سے 21ہزار 500 روپے تنخواہ ملتی ہے۔ نوکری سیکٹر انچارج ندیم ماربل نے لگوائی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…