کابینہ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم اپنے وزرا سے کیاپوچھتے ہیں؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

8  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پولیس سہولیاتی مرکز اور زلفی بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی کائونٹر کا افتتاح کر دیا۔منگل کو وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری پولیس سہولیاتی مرکز ایف سکس پہنچے تو پولیس کے مسلح دستے نے اعجاز شاہ اور زلفی بخاری کو سلامی دی۔

وزیر داخلہ نے پولیس سہولیاتی مرکز کا افتتاح کر دیا جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے سہولیاتی مرکز میں قائم سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خصوصی کائونٹرکا افتتاح کیا۔ شہری پولیس سے متعلقہ اپنی 13 دستاویزات اس سہولیاتی مرکز سے حاصل کر سکیں گے۔وزیر اخلہ نے سہولیات مرکز کے کائونٹرز کا معائنہ کیا اور سائلین سے بات چیت کی۔اوورسیز کاؤنٹر اسلام آباد میں پولیس فیسیلیٹیشن سنڑر کے اندر قائم کیا گیا ہے،اوورسیز کاؤنٹر اپنی نوعیت کا پہلا سہولیاتی کاؤنٹر ہوگا،سمندر پار پاکستانی اپنی شکایات درج کروا سکیں گے،سمندر پار پاکستانی کاوئنٹر سے پولیس سے متعلقہ دستاویزات بھی بنوا سکیں گے،کاؤنٹر پر موجود ٹیم سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں تعاون فراہم کرے گی،سمندر پار پاکستانیوں کے پاکستان میں کورٹ اور پولیس کیسز تاخیر کا شکار رہتے ہیں،سمندر پار پاکستانی پراپرٹی قبضے کی شکایت بھی کر سکتے ہیں،سمندر پار پاکستانیوں کو بیرون ملک بے فکری سے رہنے کے لئے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے،پولیس اور اوپی ایف ملکر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو مبارک باد دیتا ہوں۔

آئی جی نے ایک بہت اچھا سینٹر بنایا گیا ۔انہوںنے کہاکہ تین سے چار ایسے سینٹرز مزید قائم کیے جائیں گے،کابینہ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم وزرا سے پوچھتے ہیں کہ عوام کے لیے کیا کیا؟پولیس اور سی ڈی اے نے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں جس کے ذریعے عوام کو سہولیات دے جائیں گی۔۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اور ٹریفک کے اسلام آباد میں مسائل ہیں،پہلے جو دس منٹ لگتے تھے اب چالیس منٹ مجھے آفیس پہنچنے میں لگتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وسائل کم ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ ٹریفک کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا کے کسی بھی مدرسے کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جا رہی،میں یہ سمجھتا ہوں کہ مولانا 27 کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہین جنہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام لے کر آئی ہیں ایسے کوئی مائی کا لال نہیں گرا سکتا۔

حکومت وہ ہے جو سہولیات فراہم کرے، ہم سہولیات دے رہئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب عمران خان آئے تھے تب حالات اور تھے آج حالات مختلف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ جب آئیں گے تو ملک کے دشمن ہیں عوام کو پتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ انہیں اعلی تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نہ مدرسوں کو چھیڑ رہے ہیں نہ نصاب کو تبدیل کر رہے ہیں۔زلفی بخاری نے کہاکہ میں وزارت داخلہ اور خاص کر آئی جی اسلام آباد کو مبارکباد دیتے ہوں،جن سرٹیفکیٹس کے لیے ہفتے لگتے تھے اب دنوں میں کام ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بھی بہت بڑی کامیابی ہے ،موبائل سینٹرز کو دیہی علاقوں میں لے جایا جائے گا،اوورسیز منسٹری کا اسٹاف بھی اس سینٹر میں موجود ہونگے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…