گوجرانوالہ سے گرفتاربھارتی شہری پنچم تیواری عرف بلال کی پاکستان میں شادی کا انکشاف،تین بچے بھی ہیں،کس طرح پاکستان پہنچا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

3  اگست‬‮  2019

گوجرانوالہ(آن لائن) دس سال سے گوجرانوالہ میں مقیم بھارتی شہری پنچم تیواری سے حساس ادارے نے حساس ادارے نے بھی تحقیقات کیں۔پنچم تیواری نے ایف آئی اے کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2009 میں دبئی میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ مل کر کاروبار کیا۔پنچم تیواری کا کہنا ہے کہ کامران سے متاثر ہو کر ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تاہم مذہبی تبدیلی کے باعث واپس جانے سے ڈرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کامران نے پاکستان رہنے اور بہن سے شادی کی پیشکش کی جسے قبول کرلیا، اب میرے تین بچے ہیں۔اپنے بیان میں بھارتی باشندے کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز نے سمندری راستے سے کراچی پہنچا دیا جبکہ کامران کے پھوپھا مسعود نے اپنا بیٹا ظاہر کر کے شناختی کارڈ دلوایا اور نیا نام بلال رکھ دیا۔پنچم تیواری کا کہنا ہے کہ بطور مسلمان یہیں زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور بھارت نہیں جاؤں گا۔ایف آئی اے پانچ اگست کو ملزم کو عدالت میں پیش کرے گی۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ سے حراست میں لیے گئے بھارتی شہری کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔ پنجم تیواری نامی شخص 10 سال سے جعلی دستاویزات پر ملک میں مقیم تھا جسے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اسے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے سالوں سے شناخت بدل پر پاکستان میں رہائش پذیر بھارتی شہری کو پناہ دینے والے خاندان کے 3 افراد سے تفتیش بھی کی۔تفتیشی افسر انسپکٹر نوید احمد نے  بتایا کہ بھارتی شہری کو پناہ دینے والے شخص کامران کے خاندان سے مسعود اشرف، رخسانہ اور قیصر سے تفتیش کی گئی۔دوسری جانب ایف آئی نے جعلی پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کرنے میں ملوث دو افراد کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ شخص 10 سال سے گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا

جس کو پناہ فراہم کرنے والے شہری کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا اس ضمن میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر نواز نے بتایا کہ پنجم تیواری نامی شخص 2009 میں ملازمت کے سلسلے میں دبئی گیا تھا جہاں اس کی ملاقات گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شہری کامران سے ہوئی جس کے بعد دونوں کاروباری شراکت دار بن گئے تھے اور کامران، پنجم تیواری کو جعلی پاسپورٹ پر پاکستان لے آیا تھا۔بعدازاں پنجم تیواری نے اسلام قبول کر کے بلال نام اختیار کیا اور کامران کی بہن رخسانہ کے ساتھ اس کی شادی کردی گئی تھی۔ایف آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور نکاح نامہ وغیرہ بنوا کر پاکستان میں ہی رہائش اختیار کرلی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…