فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف سے علیحدگی، فواد چودھری سے وزارت اطلاعات لئے جانے کی درست پیش گوئی کرنیوالے سیاسی رہنما نے ایک اور بڑا دعویٰ کر دیا

29  جولائی  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و نائب صدر مشاہد اللہ خان نے فردوس عاشق کے بارے کہا کہ حکومت کی وزیر اطلاعات مجھے بڑی عزیز ہیں لیکن میں ڈرتا ہوں اس وقت سے جب وہ حکومت کو چھوڑ رہی ہوں گی اور موٹے موٹے آنسو گر رہے ہوں گے۔ مشاہد اللہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو چھوڑنا تو ہوگاکیونکہ جس طرح کی اپنی وزارت میں وہ باتیں کر رہی ہیں تو انہیں چھوڑنا ہی پڑے گا،

مشاہد اللہ نے کہا کہ جس طرح پیپلزپارٹی چھوڑتے وقت انہوں نے موٹے موٹے آنسو گرائے تھے پھر وہ نہ گرائیں۔مسلم لیگ ن کے نائب صدر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اسد عمر کو آئی ایم ایف کے کہنے پر نکال دیا، میں نے فواد چودھری کو پہلے کہا تھا یہ آپ کو نکالیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ یہ احتساب کرنیوالے کون ہوتے ہیں، احتساب کا ادارہ موجود ہے،یہ کرایہ داری جیسے کیس سوچ سمجھ کر بناتے ہیں،ہمارے دور میں کسی کو ایسے ہتھکڑی نہیں لگائی گئی،ہم نے تو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو بھی گرفتار نہیں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے تو پورے ملک میں کچی آبادیوں پر بلڈوزر چلا دئیے،بس بنی گالہ کو نہیں چھیڑا گیا،موجودہ حکومت پوری دیانتداری سے جھوٹ بولتی ہے،وزیراعظم عمران خان کہتے تھے سائیکل پر آفس جایا کروں گا،عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو آئی ایم ایف کے کہنے پر نکال دیا جبکہ میں نے فواد چودھری کو پہلے کہا تھا کہ یہ آپ کو نکالیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران کی حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ایک انٹرویومیں مشاہد اللہ خان نے کہاکہ عمران کی حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے فیصلوں پر یوٹرن نہیں لیتے چیرمین سینیٹ کو ہٹانے کے بعد رہبر کمیٹی اگلے لا ئحہ عمل کا اعلان کریگی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…