بیرون ملک سے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کیلئے ”مراعاتی کارڈ“ لانچ کرنے کا فیصلہ، متعدد بڑی سہولیات حاصل ہوں گی

  پیر‬‮ 15 جولائی‬‮ 2019  |  22:11

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک سے پاکستان ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کیلئے ”مراعاتی کارڈ“ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ”وہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھجوانے والوں کے لیے مراعاتی کارڈ لانچ کرنے پر کام کررہے ہیں جس سے انہیں بہت ساری سہولیات حاصل ہوں گی۔“ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے ترسیلات میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا


ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔

موضوعات:

loading...