ملین مارچ اسلام آباد جعلی حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،ملین مارچ کب ہو گا؟ مولانا عبدالغفور حیدری نے اعلان کردیا

12  جولائی  2019

کوئٹہ(این این آئی)ملین مارچ اسلام آباد جعلی حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے جنہوں نے ملک پر قرضوں کے بوجھ مہنگائی معاشی بد حالی جیسے تحفے غریب عوام کو دیئے نوے دن میں تبدیلی کے دعوے داروں کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ایک سال میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے آخری سسکیاں لے رہی ہے ووٹ کی عزت کو پامال کرنے والے پریشانیوں سے دو چار ہے عوام کے حقیقی

نمائندوں کو ایک منصوبے کے تحت عوامی خدمات سے دور رکھا گیا کونسلر نہ جیتنے والے آج ایم این اے اور ایم پی اے کے سیٹ پر جما ہے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے نو منتخب مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری گزشتہ دنوں کوئٹہ ائرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو اور ایم پی اے حاجی اصغر ترین کے رہشگاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جعلی حکومت قصہ کہانیوں میں مشغول ہیں ڈالر بے لگام بن چکے ہیں جعلی حکومت ڈالر کی رفتار سے خود خوفزدہ ہیں پاکستانی روپیہ ایشیاء کے بے قدر روپیثابت ہوگئے نااہل حکومت اپنے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملین مارچ سے قبل گھر چلے جائیں 28 جولائی کوئٹہ میں تاریخ ساز ملین مارچ ہوگی کارکنان بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں 13 تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت 25 جولائی کو عام انتخابات کے سالگرہ کے موقع پر یوم سیاہ اور 28 جولائی کوئٹہ میں ملین مارچ ہونگے جسمیں بھر پور شرکت کیا جائے اس موقع پرایم این اے مولانا کمال دین سابق ڈپٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑسابق سینیٹر حاجی رحمت اللہ کاکڑ سابق حافظ خورشید احمدحاجی

عبداللہ خلجی سردار جلیل احمد ریکی سردار اسد شاہوانی میر نثار سرپرہ سردار زادہ میر سعید جان لانگو سردار زادہ میر زاہد جان لہڑی میر طارق لہڑی حاجی حبیب اللہ پرکانی میر سیمع رودینی حاجی قاسم خلجی سمیت درجنوں رہنماؤں موجود تھے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق 25جولائی کودھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف ملک بھرمیں یوم سیاہ منایاجائے گاوفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت صوبائی اور

ضلعی ہیڈکوارٹر زمیں احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی پشاور میں 25جولائی کوجے یوآئی کے زیراہتمام ملین مارچ،لاہورمیں مسلم لیگ ن،کراچی میں پیپلزپارٹی اورکوئٹہ میں اپوزیش جماعتوں کا احتجاج ہوگا15جولائی کواسلام آبادمیں احتجاجی پروگرام کومنظم کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کامشترکہ اجلاس بلائیں گے ایک کروڑلوگوں کو نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں کوبے روزگارکردیامہنگائی،بے روزگاری اورغربت سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبورہوچکے

اپوزیشن جماعتوں کے کے کارکنوں اور عہدیداروں کی لسٹیں بنائی جارہی ہیں انکو دھمکیاں دی جارہی ہیں ہم ڈرنے والے نہیں بھٹوضیاء اور مشرف دور میں جیلیں کاٹیں ہماری دوسو سالہ سیاسی تاریخ میں انگریز سامراج کے دور سے لے کر آج تک ہم نے اصولی موقف سے کبھی دستبرداری اختیارنہیں کی ایسی فاشٹ حکومت کے خلاف پوری قوم کو کھڑا ہونا چاہئے۔25 جولائی کو اپوزیشن کی تحریک کا حصہ بنیں یہ عوامی اجتماع کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکیں گے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ

پچیس جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے جو دھاندلی زدہ تھے جے یو آئی نے حلف نہ اٹھانیکی بات کی مگر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے اصرار پر حلف اٹھایا اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعتیں مصلحت کا شکار ہوگئیں اپوزیشن کی بڑی جماعتیں سمجھ رہی تھیں کہ شائد تحریک چلانے سے کیس کھلیں گے اب متفق ہین کہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے ہم نے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنے طورپر ملین مارچ کئے ہمارے تیرہ ملین مارچ پرامن ہوئے جو اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ

ہم پرامن احتجاجی تحریک چلارہے ہیں تیرہ جولائی کو تاجروں کی ہڑتال کی کال کی حمائت کرتے ہیں میڈیا سے ایک لاکھ کارکنان بیروزگار ہوگئے اسلام آباد مارچ کی تیاریاں کررہے ہیں جب اسلام آباد آئیں گے تو حکومت ٹھہر نہیں سکے گی آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف جے یو آئی ملین مارچ کرتی رہی آسیہ مسیح کیس کی آواز اے پی سی کے اعلامیہ سے غائب کیوں ہوگئی صحافی کے سوال پر انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آسیہ مسیح کا ایشو اے پی سی اعلامیہ میں شامل کرتے تو کسی جماعت کواختلاف ہوسکتا تھا جے یو آئی آسیہ مسیح کے ایشو پر تحریک جاری رکھے گی جنہوں نے حکومت کو سلیکٹ کیا ان کو بھی پشیمانی نہیں وہ اب تک ان کی پشت پر کھڑے ہیں ایسی فاشٹ حکومت کے خلاف پوری قوم کو کھڑا ہونا چاہئے۔25 جولائی کو اپوزیشن کی تحریک کا حصہ بنیں یہ عوامی اجتماع کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکیں گے۔



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…