ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

فلاحی ریاست کے قیام کے مشن کا آغاز کر دیا، جلد منزل پا لیں گے، ہر شہری کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے

datetime 11  جولائی  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‎)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی نئی انڈسٹریل پالیسی صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ نئی انڈسٹریل پالیسی کے نفاذ سے12 لاکھ شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انڈسٹریل پالیسی کے تحت 5 لاکھ کارکنوں کی استعدادکار بڑھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انڈسٹریل گروتھ میں سالانہ اوسطاً 10 فیصد اضافے کے ہدف کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں۔

لون سپورٹ سکیم کے تحت سمال انڈسٹریز کو فروغ دیں گے جس سے لاکھوں افراد کیلئے روزگار پیدا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام تر جائز مراعات فراہم کرے گی۔ معیشت کی ترقی صنعت اور کاروبار کے استحکام سے مشروط ہے۔ صنعتوں کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے کاروبار میں آسانی فراہم کریں گے۔ تاجروں اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹیٹ قائم کیا جائے گا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹیٹ 23 ارب روپے کی لاگت سے 3317 ایکڑ اراضی پر بڑا صنعتی مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں صنعتوں کے فروغ کیلئے 10 ہزار ایکڑ پر 9 صنعتی مراکز قائم ہوں گے۔ سپیشل اکنامک زونز کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے گوجرانوالہ میں 150 اور وزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں 6 غیرملکی اداروں کی براہ راست سرمایہ کاری سے 6 ہزار شہریوں کو روزگار ملے گا۔ منڈی بہاؤالدین کے علاقے رسول میں 2 ارب روپے سے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائیں گے۔ ٹیوٹا کے 7 ہزار گریجوایٹس کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ

فلاحی ریاست کے قیام کے مشن کا آغاز کر دیا ہے، جلد منزل پا لیں گے۔ ہر شہری کے حقوق کا تحفظ اور اس کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بزرگوں، خواتین، بیواؤں اور دیگر مظلوم طبقات کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں اور احساس پروگرام کا مقصد عوام کے دکھ درد کا احساس اور بروقت مداوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…