پاکستان کے 10 ارب پتی اراکین اسمبلی کی فہرست جاری، ایسے نام منظر عام پر آ گئے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

5  جولائی  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی فہرست چند روز قبل جاری کی ہے، اس فہرست کے مطابق اسمبلی میں دس ارب پتی ممبر موجود ہیں، ان ممبران میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسان باجوہ جن کا تعلق حلقہ این اے 168 بہاولنگر سے ہے 3 بلین کے مالک ہونے کے ساتھ امیر ترین رکن قومی اسمبلی ہیں، دوسری نمبر پر تحریک انصاف کے ارباب عمر امیر ایوب ہیں جن کا تعلق حلقہ این اے 28 پشاور سے ہے اور وہ 2.56 بلین اثاثوں کے مالک ہیں،

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین تیسرے نمبر پر ہیں انہوں نے این اے 65 چکوال سے الیکشن لڑا وہ 1.60 بلین کے اثاثوں کے مالک ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 1.54 بلین کے اثاثوں کے مالک ہیں، تحریک انصاف کے نجیب ہارون جنہوں نے حلقہ 256 کراچی سے انتخاب جیتا وہ بھی 1.54 بلین کے اثاثوں کے مالک ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مونس الہی جو حلقہ این اے 69 گجرات سے جیتے، 1.43 بلین کے اثاثے رکھتے ہیں، تحریک انصاف کے محمد یعقوب شیخ جن کا تعلق حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ایک بلین سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں، اے این پی کے امیر حیدر اعظم خان ہوتی جن کا تعلق این اے 21 مردان سے ہے یہ بھی ایک بلین سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نورالحسن تنویر جن کا تعلق حلقہ این اے 169 بہاولنگر سے ہے یہ بھی ایک بلین سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کے عمر ایوب خان جن کا تعلق این اے 17 ہری پور سے ہے یہ بھی ایک بلین سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان 2 ارب 37 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے،وزیر اعلیٰ محمود خان کے 2 ارب 33 کروڑ کے اپارٹمنٹس،گھروں اور پلاٹس کے مالک ہیں،وزیراعلی محمود خان کے پاس 35 تولے سونا ہے،

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال 22 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے،جام کمال کی اہلیہ تین کروڑ 83 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں،اپوزیشن لیڈر اکرم درانی ایک کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،سپیکر مشتاق غنی 20 کروڑ، وزیر سیاحت عاطف خان 1 کروڑ 91 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،شہرام خان ترکئی 52 لاکھ، شوکت یوسفزئی 44 لاکھ اثاثوں کے مالک ہیں،تیمور سلیم خان 11 کروڑ، ڈپٹی سپیکر محمد جان 11 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے مالک ہیں،پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک 32 کروڑ 67 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،قلندر خان لودھی 1 کروڑ 44 لاکھ، سید اشتیاق 2 کروڑ 37 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،بہادر خان 88 کروڑ، فخر جہان 77 کروڑ 62 لاکھ، نگہت اورکزئی ایک کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں،سپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو 20 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،نواب اسلم رئیسانی 21 کروڑ پانچ لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…