نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں نیب کی ایک گھنٹہ تفتیش،سوالوں کے کیا جواب دیئے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

5  جولائی  2019

لاہور (این این آئی) توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب)اسلام آباد کی تین رکنی ٹیم نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ایک گھنٹے تک تفتیش کی اور ایک سوال نامہ بھی دیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد نیب کو سوال نامہ کے جواب بھجوائیں گے۔

ان کے خلاف اس کیس میں سرکاری گاڑیوں اور مختلف ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کے غیر قانونی اور ذاتی استعمال کے الزامات ہیں۔نیب اسلام آباد کی تین رکنی ٹیم کوٹ لکھپت جیل لاہور پہنچی تو نواز شریف کو سکیورٹی سیل سے جیل سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔ نیب کے تین افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے نواز شریف سے ایک گھنٹے تک تفتیش کی۔نیب کی جانب سے نواز شریف کو سوالنامہ دیا گیا جس میں سے کچھ سوالات کے جوابات نواز شریف نے دیے اور کچھ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں اور بطور وزیراعظم ان کی یہ ڈیوٹی نہیں کہ کیا کیا تحائف ملے، انہیں جو بھی ملے وہ سرکاری خزانے میں جمع کرادیے، رہی بات گاڑیوں کے استعمال کی تو بطور وزیر اعظم پاکستان مجھے ان گاڑیوں کے استعمال کا آئینی اور قانونی حق حاصل ہے، جس کا ریکارڈ بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ کچھ سوالات کے جوابات ان کے پاس نہیں اور قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔نیب ٹیم نواز شریف سے ایک گھنٹے تک تفتیش مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ نواز شریف سے دوران تفتیش جیل افسران کو کمرے میں داخل ہونے کی اجازت نہ تھی۔ سپرنٹینڈنٹ جیل سمیت دیگر افسران و اہلکار کمرے کے باہر ہی موجود رہے۔ نیب کی ٹیم کے واپس جاتے ہی نواز شریف کو ان کے کمرے میں پہنچا دیا گیا۔



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…