لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

  جمعرات‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2019  |  13:38

لاہور(آن لائن)لاہور میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ‘سیکورٹی فورسز نے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ‘گرفتار دہشت گرد وں کا داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔جمعرات کو الصبح کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں حساس اداروں کی مصدقہ اطلاع پربروقت کاروائی کی‘سیکورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران 3اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ،جن پر داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ


کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ تین دہشت گردوں میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق داتا دربار دھماکے سے ہے۔

موضوعات:

loading...