والد بیروزگار، والدہ گھروںمیں جاکر کپڑے دھوتی ،ایک بھائی نے نیا یونیفارم نہ ملنے پر خودکشی کرلی لیکن سلیم نے ہمت نہ ہاری ، کباڑ بیچ کر یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور پھر گولڈ میڈل حاصل کر کے نئی مثال قائم کردی

8  اپریل‬‮  2019

مردان (سی پی پی)خیبر پختونخوا کے ضلع چار سدہ کی تحصیل شبقدرمیں کباڑ بیچنے والے غریب طالب علم نے یونیورسٹی میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ طالب علم سلیم خان کا تعلق شبقدر کے علاقے سبحان خوڑ سے ہے۔ جس نے غربت کو آڑے نہیں آنے دیا اور

کوڑا کرکٹ بیچ کر اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ٹاپ کر لیا، سلیم خان نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں ماسٹر آف انگلش میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس پر یونیورسٹی نے انھیں سالانہ کانووکیشن میں گولڈ میڈل کیلیے نامزد کر دیا، سلیم خان جب میٹرک میں تھے تو ان کے پاس کتابیں خریدنے کے پیسے نہیں تھے، وہ اسکول سے واپس آ کر کباڑ اکٹھا کرتے اور اسے بیچ کر کتابیں خریدتے، سلیم خان نے میٹرک میں بھی ٹاپ کیا تھا، سلیم خان کے والد بے روزگار جبکہ والدہ لوگوں کے گھروں میں جا کر کپڑے دھوتی تھیں، 2012 میں سلیم کے بھائی کامران نے ساتویں جماعت تک اول پوزیشن لی، سلیم کے بھائی نے نیا یونیفارم نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کر لی تھی۔سلیم خان کا کہنا ہے کہ ماسٹر کے بعد ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے پاس پیسے نہیں، ایم فل میں داخلہ میرے بس کی بات نہیں، حکومت اگر مجھے اسکالر شپ پر ایم فل میں ایڈمیشن دلوا دے تو میں اپنا تعلیمی سفر آگے بڑھا سکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…