وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے 2شہدا ء مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک،جانتے ہیں حوالدار عبدالرب اور سپاہی خرم کا تعلق کس شہرسےتھا؟

3  مارچ‬‮  2019

ڈیرہ غازی خان (اے این این ) وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک،حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم علی کا تعلق ڈیرہ غازی سے تھا،کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے دوران شہید ہوئے تھے ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،شہداء کی قبروں پر صدر مملکت،وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرف سے پھول چڑھائے گئے۔

،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی سلامی۔اتوار کو لائن آف کنٹرول پر وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جان کی قربانی دینے والے پاک فوج کے حوالدار عبدالرب اور سپاہی خرم علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔، گزشتہ روز بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کرکے پاک فوج کے دو سپاہیوں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم کو شہید کردیا تھا۔وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے دونوں سپاہی ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، حوالدار عبدالرب شہید کا جسد خاکی تونسہ میں ان کے آبائی علاقے بستی نتکانی پہنچایا گیا تو علاقہ مکینوں نے ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ شہید کی نماز جنازہ میں لواحقین ، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے علاوہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی، بعد ازاں شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی اور قبر پر صدر مملکت،وزیر اعظم ،آرمی چیف اور اعلیٰ حکام کی طرف سے پھول چڑھائے گئے۔ بعد ازاں خرم علی کی بھی ان کے آبائی علاقے میں تدفین کی گئی۔خرم علی کا بھائی بھائی رمیز علی بھی پاک فوج میں نائیک اور آجکل سیاچن میں تعینات ہیں۔

ان کی آمد کے بعد شہید کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا ۔شہید کی نما ز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاک فوج کے دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول بھی رکھے گئے۔گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار عبد الرب اور نائیک خرم سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…