سینما گھروں کووسعت مگرحجاج کرام سے کئی گنا زیادہ کرائے کی وصولی،حکومت نیکی کے راستے بند ، بدی کے کھول رہی ہے ،سراج الحق نے انتباہ کردیا

1  فروری‬‮  2019

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 5فروری کو پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں جلسے جلوس اور مظاہرے کرے گی۔ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے عوام کیلئے اللہ کے گھرکے حج اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت جیسی عبادت کو بھی مشکل بنا دیا ہے ،حکومت نیکی کے راستے بند اور بدی کے راستے کھول رہی ہے ۔

سینما گھروں وسعت دینے کی بات کی جارہی ہے ۔حجاج کرام سے کئی گنا زیادہ کرائے وصول کئے جارہے ہیں ۔ حجاج اللہ کے گھر اور روضہ رسول ﷺ پر حاضر ہوکر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں کرتے ہیں اور حکمران ایوانوں میں بیٹھ کر ان کی مشکلات کو بڑھانے کے منصوبے بناتے ہیں ۔اگر ہندوستان ،بنگلا دیش اور افغانستان جیسے ملک اپنے حجاج کو سبسڈی دیتے ہیں تو ہمارے حکمران انہیں کیوں پرپشان کررہے ہیں۔افغانستان جیسا جنگ زدہ اور غریب ملک اپنے حاجیوں کو ہر سہولت دے رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران پہلی سہولتیں بھی چھین رہے ہیں ۔افغانستان میں حج اخراجات دو ہزار سات سو ریال ہیں جبکہ پاکستان میں اس سے تین گنا زیادہ وصول کئے جارہے ہیں۔کشمیر فوج کا نہیں پاکستان اور پاکستانی قوم کا مسئلہ ہے ۔آج تک کسی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔کشمیر پر کل کی طرح آج بھی خاموشی ہے ۔سری نگر میں تو زندگی ہے مگر اسلام آبادسنگ مرمر کا قبرستان بن چکا ہے ۔حکمران کشمیر میں بہنے والے خون اور بہنوں بیٹیوں اورماؤں کی عصمت دری پر بھی اندھے گونگے اور بہرے بنے ہوئے ہیں ۔1990سے 2018تک 95ہزار کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔حکومت بھارت سے دوستی اور مذاکرات کی بھیک مانگ کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے ۔بھارت جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیتا اس کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔حکومت اب تک کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر نہیں کرسکی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اورالحمراء قذافی اسٹیڈیم میں جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام کشمیری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرصدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل ،امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کا رویہ بھارت کے ساتھ دوستانہ اورکشمیر یوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا ہے ۔

ہم جب مغربی اور یورپی ممالک کے سفیروں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کرتے ہیں تو وہ پاکستانی حکمرانوں کے رویے کا گلہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب مدعی سست ہو تو گواہ کیسے چست ہوسکتا ہے ۔پاکستان پانچ سال تک سلامتی کونسل کا رکن رہا مگر ایک بار بھی اس نے عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح موجودہ حکومت بھی کشمیریوں کے ساتھ بے وفائی کررہی ہے ۔کشمیر ی پاکستان کی بقا اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں ،

لاکھوں شہداء نے پاکستان کیلئے اپنا خون پیش کیا ہے۔ بھارت پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کیلئے کلبھوشن جیسے دہشت گرد بھیج رہا ہے اور ہمارے حکمران اس کے بدلے میں فنکاروں اور اداکاروں کے طائفے بھجوا رہے ہیں یہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ دشمن ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے اور ہم اسی دشمن کی طرف بار بار دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری اپوزیشن حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے مگر حکومت کو بھی دوقدم آگے بڑھ کر اس مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر مظفر آباد میں او آئی سی کا اجلاس بلائے

اور تمام مسلم ممالک سے کشمیریوں کو حق خو دارادیت دلانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر قائل کرے ۔وزارت خارجہ میں کشمیر ڈیسک بنا کر ایک نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے جسے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے ۔پاکستانی سفارتخانوں میں علیحدہ کشمیر ڈیسک قائم کئے جائیں۔ انڈیا کے ساتھ تجارت اور دوستی کی باتیں بند کی جائیں اور اسے واضح پیغام دیا جائے کہ کشمیر کے علاوہ اس سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کشمیری شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے اگر کشمیری جدوجہد نہ کرتے تو آج بھارتی فوج مظفر آباد کے کوہالہ پل پر کھڑی ہوتی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چھیالیس ممالک کی فوجوں کے ساتھ افغانستان کے نہتے عوام پر جنگ مسلط کرنے والا امریکہ آج افغانوں سے مذاکرات کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے ۔ افغانوں نے ثابت کردیا ہے کہ ایمان کے اسلحہ اور اللہ پر یقین کی طاقت کوکوئی شکست نہیں دے سکتا،لیکن ہمارے حکمرانوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…