ملزم کے خلاف مالی بے ضابطگی کی کوئی شہادت نہیں مل سکی،تفتیشی آفیسر کے اعتراف کے باوجودڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

21  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منسوخ کردی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر کی طرف سے عدالت کے روبرو تسلیم کیا گیا کہ ملزم کے خلاف مالی بے ضابطگی کی کوئی شہادت نہیں مل سکی۔ فاضل عدالت نے اس کے باوجود معروف اینکر کی ضمانت منسوخی کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اینکر شاہد مسعود کی ضمانت سے متعلق جمعرات کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر سے استفسار کیا کہ ملزم سے تفتیش کے دوران کونسا مواد ملا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہوکہ اس نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف مالی بے ضابطگی یا سرکاری خزانے سے مالی فوائد لینے بارے کوئی ثبوت نہیں ملے البتہ سرکاری دستاویزات پر ملزم کے دستخط ضرور تھے جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا مؤکل صاف وشفاف کردار کامالک ہے اور اس نے اپنے شعبے میں اچھی روایات قائم کی ہیں اب چونکہ ایف آئی اے نے بھی اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ میرے مؤکل کے خلاف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے تو پھر ضمانت پررہائی ملزم کا بنیادی حق ہے۔ فاضل عدالت نے کارروائی مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ جمعہ کو سنا دیا گیا۔ تاہم شاہ خاور ایڈووکیٹ جو کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے سینئر وکیل ہیں نے آن لائن سے رابطہ کرنے پر کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہم چند روز میں سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ عدالت عظمیٰ سے ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…