ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،یورواوربرطانوی پاؤنڈکی بھی اونچی اُڑان

datetime 6  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی ) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر140روپے کے قریب پہنچ چکی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138روپے سے بڑھ کر139روپے اور قیمت فروخت138.50روپے سے بڑھ کر139.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح یورو کی قدر میں30پیسے

کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 155.50روپے سے بڑھ کر155.90روپے اور قیمت فروخت157.20روپے سے بڑھ کر157.50روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید175روپے سے بڑھ کر175.20روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر177روپے ہو گئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر5پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید138.55روپے سے بڑھ کر138.60روپے اور قیمت فروخت138.65روپے سے بڑھ کر138.70روپے پر جا پہنچی ۔



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…