بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

امریکا نے اپنے کن دو شہریوں کے بدلے عافیہ صدیقی دینے کی پیشکش کی تھی ؟ مگر پھر پاکستان نے کیا کیا؟ فوزیہ صدیقی نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈیر برگ ڈیل کے بدلے پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی دینے کی پیشکش کی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ اب حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر پیش رفت کا بتایا گیا ہے، جس کے بعد بہت زیادہ امید ہے کہ انہیں رہا کر دیا جائیگا۔ عافیہ کی وطن واپسی کے سیاسی اور سفارتی کئی راستے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے،

عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں۔ امریکا نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے کہا ہے۔ پاکستان کو مجرموں کی وطن منتقلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان نے کچھ اور لینے کا فیصلہ کیا۔ عافیہ کو صدر اوباما کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی۔اب سوفیصد امید ہے عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ وزیراعظم 2003 سے اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…