ہمیں شہباز شریف نے کہا تھا کہ آپ ۔۔گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے نواز شریف کو 440وولٹ کا جھٹکا دیدیا، گورنر سندھ کے بعد باقی گورنرز نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

11  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمیں نواز شریف نے نہیں بلکہ شہباز شریف نے مستعفی ہونے سے روکا، گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے میں جلد کی، گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف اکثریتی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور وفاق، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں

تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے اور ایسے میں صوبوں میں موجود گورنرز کی تبدیلی اور مستعفی ہونے کے حوالے سے بھی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں اور نواز شریف کی تجویز پر مقرر صوبوں کے گورنر ز میں سے سندھ کے گورنر محمد زبیر استعفیٰ دے چکے ہیں۔گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نےنوازشریف کی جانب سے صدر ممنون اور تینوں صوبوں کے گورنرز کی جانب سے مستعفی نہ ہونے پر ناراضگی کی خبروں کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور ہم ان کے حکم سے کسی طور پر بھی انحراف نہیں کر سکتے۔ گورنرز کے مستعفی ہونے کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت ہوئی تھی جس پر صدر ممنون نے کہا کہ آپ آئینی عہدے پر بیٹھے ہیں اور آپ کو آئینی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔ گورنرز کے مستعفی ہونے سے آئینی بحران پیدا ہوسکتا تھا اور ہم ایسا نہیں چاہتے ۔ گورنر خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت آتے ہی ہم طے شدہ پروگرام کے تحت چلیں گے اور کسی کی جانب سے نکالے جانے سےکا انتظار نہیں کرینگے۔ ہمیں پارٹی صدر شہباز شریف کی طرف سے مستعفی نہ ہونے کا کہا گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایسا کوئی کام نہیں کرنا جس سے آئینی بحران پیدا ہو جائے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی مجلس عاملہ اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر کی جانب سے مستعفی ہونے کا

اعلان کیا گیا تھا جس پر وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ صدر مملکت سمیت چاروں صوبوں کے گورنر ز مستعفی ہوں جسے منظور کر لیا گیا تھا تاہم بعد میں صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کردیا گیا تھا۔ معروف صحافی اعزاز سید کے مطابق صدر مملکت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں تو ویسے بھی ستمبر کے پہلے ہفتے میں اپنی مدت پوری کررہا ہوں۔اگست کے وسط میں مجھے ایڈنبرا یونیورسٹی نے بطور صدر اعزازی ڈگری دینا ہے۔ فی الحال میرا ایوان صدر میں رہنا زیادہ ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…