اربوں ڈالرز کے مقروض ہو نے کاپروپیگنڈا ، پاکستان کا سی پیک پر مغربی میڈیا کی تنقید کا بھرپور جواب ،اسدعمر نے بڑا اعلان کردیا

10  اگست‬‮  2018

بیجنگ (آئی این پی) مغربی میڈیا نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان بلین ڈالز کا مقروض ہو جائیگا جبکہپاکستان نے اس مبینہ تنقید کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس سرمایہ کاری والے منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیاہے ، سی پیک چینی منصوبے اوبور کی اساس ہے، پا کستان منصوبے کی افادیت کا فیصلہ خود کرے گا، سی پیک کو سیکیورٹی اور معاشی استحکام جیسے مسائل کا سامنا ہے،

سی پیک کی بدولت پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں ٹھوس ترقی ہوئی ہے،بیرونی تنقید کو کسی صورت منصوبے پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کئی مغربی میڈیا گروپس نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کئی بلین ڈالر کا مقروض ہوجائے گا تاہم پاکستان نے مبینہ تنقید کی مخالفت کرتے ہوئے اس سرمایہ کاری کے منصوبے کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ۔مزید برآں یہ منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ کا بنیادی جز وہے ۔ سی پیک منصوبے کی افادیت کا فیصلہ پاکستان کے لوگ کریں گے نہ کہ دوہرے معیار ات رکھنے والے وہ لوگ جو پاکستان کے اصل حالات سے ناواقف ہیں ، گو کہ اس بڑے منصوبے کو جاری رکھنا آسان کام نہیں ۔ سیکیورٹی اور معیشت کے استحکام جیسے مسائل موجود ہیں لیکن یہ مشکلات اور مسائل ایسے نہیں جن کا مغربی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے ۔ منصوبے کے آغاز کے بعد معاشی طور پر پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں ٹھوس ترقی ہوئی ہے ، سیمنٹ ، سٹیل ، دوسازی اور الیکڑونکس کے شعبوں میں ترقی کی وجہ سے پاکستانی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے ۔ ان سے پاکستان کے قرضہ اتارنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ گوکہ اقتصادی راہداری منصوبے میں کچھ مشکلات موجود ہیں تاہم پاکستان اور چین ان مسائل کو باہمی تعاون سے حل کر لیں گے ، یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے معاشی تعاون کی علامت ہے ۔ بیرونی تنقید کسی صورت اس منصوبے پر اثر انداز نہیں ہوگی ۔ پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پر سی پیک پر بیرونی میڈیا رپورٹس اثر انداز نہیں ہوں گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…