وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میںآئی لڑکی کیساتھ دن دیہاڑےسرکاری افسروں کی مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی ، لرزہ خیز واقعہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں دن دیہاڑے سکیورٹی پر تعینات سی ڈی اے ملازمین اور گارڈز کی پارک میں آئی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں دن دیہاڑے سکیورٹی پر تعینات سی ڈی اے ملازمین اور گارڈز کی پارک میں آئی لڑکی

سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگا تے ہوئے ڈرانے کی کوشش کی، سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی تو تمہیں پولیس کے حوالے کردیں گے۔ایف آئی آر کے مطابق پارک ملازمین نے دوہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے سے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے ہوس کا نشانہ بنایا،ملازمین نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔پولیس نے لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک اور قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے بیان کے مطابق وہ 2 اگست کو وہ اپنے دوست لڑکے کے ساتھ ایف نائن پارک میں گئی تھی اور جیسے ہی وہ پارک میں داخل ہوئے تو ایک شخص آیا اور خود کو سی ڈی اے کانمائندہ بتانے لگا اور کہنے لگا کہ تم لڑکے کے ساتھ پارک میں کیا کر رہی ہو، میں تم دونوں کو پولیس کے حوالے کر دوں گا۔اخبار نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ لڑکی نے اسے کہا کہ ہم نے ایسا کچھ بھی غلط کام نہیں کیا اگر

پھر بھی آپ پولیس کو بلانا چاہتے ہیں تو بلا لیں، جس پر وہ شخص کہنے لگا کہ میں تمہارے والدین کو بھی پولیس سٹیشن بلاوں گا۔جس پر لڑکے نے سمجھا کہ شائد یہ پیسوں کیلئے ایسا کر رہے ہیں اور اس نے انہیں دو ہزار روپے دیئے اور کہا کہ تم واپس چلے جاو ہم لڑکی کو دوسرے راستے سے باہر چھوڑ آتے ہیں۔ملازمین لڑکی کو لے کر جنگل کے راستے باہر جانے لگے تو راستے میں ایک گارڈ نے

اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی جبکہ لڑکی رونے لگی اور مدد کیلئے پکارنے لگی جبکہ قریب کھڑے دو افراد نے کوئی مدد نہیں کی بلکہ اٹھا اس کے ساتھ مل کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی کئی پانچ دن تک اس واقع سے باہر نہ نکل پائی اور ذہنی حالت بہتر ہونے پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کرنے کافیصلہ کیا، جس کے بعد مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیاہے جبکہ باقی دونوں کی تلاش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…