منی لانڈرنگ پرمعروف بینکار حسین لوائی ودیگر کی گرفتاری ،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گھیرا تنگ کردیا ،بڑے بڑے نام زد میں آگئے 

7  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کے معاملہ میں معروف بینکار حسین لوائی ودیگر کی گرفتاری کے بعد سندھ کی دو اہم شخصیات کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گھیرا تنگ کردیا ہے کیونکہ منی لانڈرنگ سکینڈل کے حوالے سے درج ایف آئی ار میں ان کے نام بھی شامل ہیں جبکہ حسین لوائی نے بھی اہم انکشافات کر دئیے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل ایک بڑی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے

ایف آئی اے کے ذرا ئع کے مطابق منی لانڈرنگ سکینڈل میں درج ایف آئی آر میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل ہیں اور منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی سندھ کی دو اہم شخصیات کی کمپنی کا تذکرہ بھی اس میں موجود ہے اور اسی بنیاد پر ایفآئی اے بعض اہم شخصیات کی گرفتاری چاہتا ہے ایف آئیآر کے مطابق ایک بڑی شخصیت کے گروپ نے ڈیڑھ کروڑ کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی, اس کے علاوہ انکے ایک اور فرنٹ مین کی کمپنیوں کا بھی ذکر ایف ا آئی ا آر مین موجود ہے ابتدائی طور پر ایف آئی آر 10 ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے جس مین چئیرمین سمٹ بینک نصیر عبداللہ لوتھا، انور مجید، نزلی مجید ،نمرہ مجید, عبدالغنی مجید، اسلم مسعود ،نصیر عبد اللہ لوتھا ،محمد عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، عدیل شاہ راشدی، طحہ رضا بھی ملزمان نامزد کیے گئے ہیں اور منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کر دیے گئے ہیں اور منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والے افراد/ کمپنیوں سے وضاحت طلب کر لی ہے ایف ائی ار میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ 6 مارچ 2014 سے 12 جنوری 2015 تک کی گئی, دوسری طرف ایف آئی اے نے 28 اکاوئنٹس کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کر دی ہیں اور ان اکاونٹس ہولڈرز سے بھی تحقیقات ہونگی ذرائع کا کہنا کے کہ انے والے دنوں میں اہم شخصیات کو بھی اس کیس میں حراست میں لیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے ایف آئی اے پہلے ٹھوس شواہد حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…