عام انتخابات سے قبل ہی مخالف ہوا چل پڑی، سیاسی کارکنوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دھڑا دھڑ گرفتاریاں شروع، ن لیگ کے ساتھ تحریک انصاف بھی لپیٹ میں آگئی،سینکڑوں گرفتار

7  جولائی  2018

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 583 افراد کو گرفتار کرلیا۔الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی جاری ہے اور تین روز میں 110 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن)کے 204، پاکستان تحریک انصاف کے 63 اور پیپلز پارٹی کے 54 جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں

کے 262 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے پولیس کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کاسلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب نے گزشتہ روز صوبے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔نگران وزیراعلی پنجاب نے حکم دیا کہ پنجاب بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…